وزیراعظم نواز شریف کا جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کو انٹر ویو

وزیراعظم محمد نواز شریف نے جرمنی کے کثیرالاشاعت اخبار ڈائی ویلٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کوئی دہشت گرد نیٹ ورک نہیں ہے۔ ہماری افواج دہشت گردی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے تک دہشت گردوں کیخلاف بر سر پیکار رہیں گی ۔

187921
 وزیراعظم  نواز شریف کا  جرمن اخبار  ڈائی ویلٹ  کو انٹر ویو



وزیراعظم  نواز شریف نے جرمنی کے کثیرالاشاعت اخبار ڈائی ویلٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کوئی دہشت گرد نیٹ ورک نہیں ہے۔ ہماری افواج دہشت گردی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے تک دہشت گردوں کیخلاف بر سر پیکار رہیں گی ۔ دہشت گرد کارروائیوں کے نتیجے میں ہمارے 50 ہزار افراد شہید ہوئے ہیں لہذا ہم دہشت گردوں کی حمایت نہیں کر سکتے ۔ ایساف کے انخلاءکے بعد افغانستان کے لئے ایک نیا دور شروع ہو جائے گا اور خطے کے لئے یہ ایک نیا موقع ہے۔ہمیں دہشت گردی کے انسداد کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔حکومت کے لئے اولین ترجیح معیشت کا فروغ اور سب سے بڑا چیلنج بجلی کی فراہمی ہے۔ دورہ جرمنی کے دوران اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح جرمنی پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون منصوبہ جات پیش کر سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں