وزیراعظم نواز شریف کل دو روزہ دورہ جرمنی پر روانہ ہورہے ہیں

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریر اعلامیے کے مطابق بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پیر سے جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کی دعوت انہیں جرمن چانسلر انگیلا مرکیل نے دی تھی

186677
وزیراعظم نواز شریف  کل دو روزہ دورہ جرمنی پر روانہ ہورہے ہیں

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل سے دو روزہ دورہ جرمنی پر روانہ ہو رہے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریر اعلامیے کے مطابق بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پیر سے جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کی دعوت انہیں جرمن چانسلر انگیلا مرکیل نے دی تھی۔
وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ جرمنی کے دوران جرمن چانسلر اور دیگراعلیٰ ترین حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور،عالمی وعلاقائی صورت حال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیراعظم کے اس دورہ جرمنی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں