واہگہ بم دھماکے پر افسوس ہے: مودی

بھارت کے وزیر اعظم نرندرا مودی نے پاکستان۔بھارت سرحد پر بم حملے میں کم از کم 55 ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے

178583
واہگہ بم دھماکے پر افسوس ہے: مودی

بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے اتوار کے روز پاکستان۔بھارت کی سرحد پر خود کش حملے میں کم از کم 55 ہلاکتوں کی سخت مذمت کی ہے۔

مودی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "پاکستان میں واہگہ بارڈر کے قریب دہشت گردی کے حملے سے صدمہ پہنچا ہے۔ میں دہشت گردی کے ایسے ہولناک اقدام کی مذمت کرتا ہوں"۔
مودی نے کہا کہ" میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے لئے دعا گو ہوں"۔
واضح رہے کہ لاہور میں حملے کے بعد انڈیا نے اپنی سرحد پر ایڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں