واہگہ بارڈر کے نزدیک دھماکہ 37 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور میں واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے میں 37 افراد ہلاک اور 70 زخمی

178307
واہگہ بارڈر کے نزدیک دھماکہ 37 افراد ہلاک

پاکستان میں واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے میں تقریباً 37 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ دھماکے کے بارے میں پہلا اندازہ یہ ہے کہ یہ خود کش حملہ ہو سکتا ہے۔
رینجرز نے صحافیوں کوگھیرے میں لئے گئے علاقے سے نکلنے کی ہدایات دی ہیں۔
دھماکے کی جگہ سے قریب واقع دکانیں اور عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
سکیورٹی اور ریسکیو اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔
لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کے بارے میں فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
واضح رہے کہ واہگہ واحد روڈ بارڈر ہے جو بھارتی شہر امرتسر اور پاکستانی شہر لاہور کے درمیان سے گزرتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں