نواز شریف کی چیرمین جائنٹ چیف آف کمیٹی جنرل خالد سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں آپریشن ضربِ عضب کے تمام پہلووں پر غور کیا گیا

174274
نواز شریف کی چیرمین جائنٹ چیف آف کمیٹی جنرل خالد سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں آپریشن ضربِ عضب کے تمام پہلووں پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کو اس آپریشن کے بارے میں تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر پاک فوج کے جذبہ ایثار اور قربانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا جذبہ پاکستان کے تمام اداروں میں موجود ہونا چاہیے اور اس جذبے کے تحت ہی ہم پاکستان کو آگے ترقی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں اور ملک میں استحکام قائم کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ہم کسی کے معاملے میں مداخلت کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ مسلح افواج اور قوم مادر وطن کے دفاع کیلیے ہر وقت تیار ہیں۔ بھارت سے کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں