جنرل راحیل شریف سولہ نومبر کو متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے

پاک آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف سولہ نومبر کو متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ان کے اس دورے کے دوران امریکی حکام سے مستقبل میں ڈرون حملوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ پاک آرمی کے سربراہ کا یہ اکتوبر 2010ء کے بعد سے پہلا امریکی دورہ ہوگا۔

174472
جنرل راحیل شریف سولہ  نومبر  کو متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے

پاک آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف سولہ نومبر کو متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ان کے اس دورے کے دوران امریکی حکام سے مستقبل میں ڈرون حملوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
پاک آرمی کے سربراہ کا یہ اکتوبر 2010ء کے بعد سے پہلا امریکی دورہ ہوگا۔
اس کے علاوہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل راحیل شریف کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہوگا۔
جنرل راحیل شریف کے دورہ متحدہ امریکہ کے دوران پاکستان کے ہندوستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر بھی بات چیت کرنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
جنرل راحیل شریف کی امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل، جنرل مارٹن ڈیمپسی، چیئرمین آف جوائنٹ چیفس جنرل لائیڈ آسٹن، امریکا کی مرکزی کمانڈ کے سربراہ اور اوباما انتظامیہ کے دیگر اہم حکام کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔
پاکستان نے افغانستان میں 2001ء میں امریکی مداخلت کے بعد سے فاٹا میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کی تعداد میں اپنے فوجی تعینات کررکھے ہیں اور امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد اس میں اضافہ کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے جس کےبارے میں جنرل راحیل شریف امریکی حکام سے اس موضوع کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں