پاک سر زمین کو دہشت گردی سے پاک کیا جائیگا: پاک فوج

پاکستانی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کی منزلیں طے کرتا چلا جا رہا ہے، اور ملک بھر مین دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے

174040
پاک سر زمین کو دہشت گردی سے پاک کیا جائیگا: پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کو دہشتگردانہ کاروائیوں کے لئے استعمال کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ آپریشن ” ضرب عضب ” اور آپریشن ” خیبرون ” پلان کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن پر ذرائع ابلاغ کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں کسی قسم کی تفریق بازی کے بغیر دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں قابل ذکر حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے آپریشن ” ضرب عضب” شروع ہونے سے پہلے افغانستان کے تعاون کامطالبہ کیا تھا تاہم سرحد پار سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرایجنسی میں “خیبرون ” کے نام سے آپریشن جاری ہے جہاں انٹیلی جنس اطلاعات پردہشتگردوں کےٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ آپریشن کے دوران ایک 100 سے زائد دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جبکہ فوجی آپریشنز میں 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں