کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا گیا

کوئٹہ میں بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس میں سوار آٹھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقع میں ہلاک ہو نے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے

167492
کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا گیا

کوئٹہ میں بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس میں سوار آٹھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقع میں ہلاک ہو نے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔
اس واقعے کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔
اطلاعات کے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 نا معلوم مسلح افراد نے منی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہو گئے۔
جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بلوچستان کے علاقے حب میں ساکران روڈ پر بھی فائرنگ کر کے پو لٹری فارم کے 8 ملازمین کو قتل کر دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں