طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

آخر کار طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ طاہرالقادری نے 70 دنوں کے بعد اپنے دھرنے کو خود ہی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے

165871
طاہر القادری  نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

آخر کار طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیاطاہرالقادری نے 70 دنوں کے بعد اپنے دھرنے کو خود ہی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دھرنا اب انقلاب میں بدل دیا ہے جس کےبعد دوسرے مرحلے میں اب پورے ملک میں دھرنے ہوں گے، ہر شہر میں دو روز دھرنا دیا جائے گا جس کے تحت قائد اعظم کا پیغام پورے ملک میں پھیلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر کو ایبٹ آباد جاؤں گا جبکہ 14 دسمبر کو سیالکوٹ اور 25 دسمبر کو مزار قائد پر دھرنا ہوگا، ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا جب کہ اس دوران ہونے والے مذاکرات اور جرگے کے اجلاسوں میں بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور آج بھی اس پر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے انقلاب مارچ کے اعلان کے بعد عوامی تحریک نے 14 اگست سے اسلام آباد میں دھرنا دیئے رکھا تھا جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی شامل تھی۔
اطلاعت کے مطابق طاہر القادری نے حکومت کے ساتھ ڈیل کرتے ہوئے اس دھرنے کا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے دھرنے میں شریک افراد کو ان کے گھروں تک واپسی کے لیے ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے سے آگاہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں