دھڑنوں کے خاتمے کے لیے نوازشریف اپنے اثاثے ڈکلئیرکردیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف ان کے دھرنے کو ختم کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنےاثاثوں کو ظاہر کردیں ورنہ ہم اپنے دھرنوں کو جاری رکھیں گے اور ملک کے تمام بڑی شہروں میں احتجاج بھی کریں گے

164742
دھڑنوں کے خاتمے کے لیے نوازشریف اپنے اثاثے ڈکلئیرکردیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف ان کے دھرنے کو ختم کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنےاثاثوں کو ظاہر کردیں ورنہ ہم اپنے دھرنوں کو جاری رکھیں گے اور ملک کے تمام بڑی شہروں میں احتجاج بھی کریں گے۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک پر 400 خاندانوں کا قبضہ ہے اور ان قابضوں نے ملک کو بھی یرغمال بنا ریکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتنے ہی افسوس کی بات ہے کہ ملک کی قومی زبان سے نابلد افراد کو صرف موروثی سیاست کی بنا پر پارٹی حوالے کردی گئی ہے۔ کیا دنیا میں کہیں اور ایسی مثال موجود ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اپنے والد اور نوازشریف کےاثاثے ظاہر کروادیں انہیں لیڈر مان لوں گا اور اگر انہوں نے یہ کام نہیں کیا تو پھر مجھے ہی کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سن لیں اب یہ جن بوتل سے نکل آیا ہے جو واپس نہیں جائے گا، نوازشریف جتنا کچھ کریں گے میں انہیں عوام کے سامنے اتنا ہی بے نقاب کروں گا جبکہ وہ اپنے اور بچوں کے اثاثے ظاہر کردیں دھرنا ختم کردوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے ایک جلسے پر جتنا پیسہ خرچ کیا ہم اتنے میں 3سال تک دھرنا کرسکتے ہیں،حکمرانوں نے قرضے لے کر ملک کے مستقبل کو مقروض کردیا ہے، ہم ان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لیں گے، ہم ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں