کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم 8 افراد ہلاک، 15 زخمی

کوئٹہ سے کراچی جا نے والی مسافروں سے بھری بس لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور15 افراد جن میں بچے اورخواتین شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے۔

164321
کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم 8 افراد ہلاک، 15 زخمی


لسبیلہ میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں بچوں سمیت8 افراد جاں بحق اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جا نے والی مسافروں سے بھری بس لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور15 افراد جن میں بچے اورخواتین شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی تیزرفتاری کے سبب پیش آیا ہے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے کوچ قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں