حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرے گی : نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ ہم آئین کی پاسداری کرتے ہوئے سن 2018 تک اپنے اقتدار کا جاری رکھیں گے۔ اگر کسی نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی تو عوام ان کو سبق سکھانا اچھی طرح جانتے ہیں

163332
حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرے گی : نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ ہم آئین کی پاسداری کرتے ہوئے سن 2018 تک اپنے اقتدار کا جاری رکھیں گے۔ اگر کسی نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی تو عوام ان کو سبق سکھانا اچھی طرح جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اور انتخابات 2018میں ہی ہونگے،عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے، اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،ملک کو ہر صورت بحرانوں سے نجات دلا کر قوم سے کیا جانیوالا ایک ایک وعدہ پورا کیا جائیگا ، چین کی مددسے لوڈ شیڈنگ پر ختم کردینگے، متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امرامیں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں وفاقی و صوبائی کابینہ میں توسیع ، سیلاب متاثرین کو دوسرے مرحلے میں امداد کی فراہمی ، مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی امور سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنمائوں نے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی سر گرمیوں ا ور کراچی میں بلاول بھٹو کے جلسے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں رانا ثنا اللہ کو دوبارہ وزارت قانون کا قلمدان سونپے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ سانحہ ماڈل ٹائون سے مکمل کلیئرنس تک وزارت کاقلمدان نہیں سنبھالنا چاہتے۔ دونوں رہنمائوں نے کابینہ میں شامل کئے جانےوالے متوقع ناموں پر بھی غور کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں