بوسنیا ہرزِگوینا میں عالیہ عزت بیگوویچ کی گیارہویں برسی

عالیہ عزت بیو گو ویچ کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں عزت بیگوویچ کے اہلِ خانہ او ر بڑی تعداد انسانوں نے شرکت کی ۔ دارالحکومت سرائیو میں عزت بیگوویچ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

163675
بوسنیا ہرزِگوینا میں عالیہ عزت بیگوویچ کی گیارہویں برسی

بونیا ہرزِ گوینا میں کل افسانوی رہنما عالیہ عزت بیگوویچ کی گیارہویں برسی منائی گئی۔
عالیہ عزت بیو گو ویچ کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں عزت بیگوویچ کے اہلِ خانہ او ر بڑی تعداد انسانوں نے شرکت کی ۔
دارالحکومت سرائیو میں عزت بیگوویچ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
اس تقریب میں حصہ لینے والوں میں بوسنیا میں ترکی کے سفیر جہاد ایرگین آئے بھی شامل تھے۔
ترکی کے سفیر ایر گین آئے نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عزت بیگوویچ کو ترکوں کے دلوں میں الگ ہی مقام حاصل ہے ۔ ہم ان کے فلسفے کو پڑھتے ہوے ہی جوان ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کارناموں سے اپنے ملک کو ایک نئی شناخت عطا کی۔
عزت بیگوویچ نے سن 1992 سے 1995 تک بوسنیا کی جنگ کے دوران بوسنیا کے مسلمانوں کی قیادت کی اور پھر آزادی حاصل کرنے کے بعد وہ ملک کے پانچ سال تک صدر بھی رہے۔
اپنی بیماری کی وجہ سے سن 2000 میں اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کرنے والے عزت بیگوویچ نے 19 اکتوبر سن 2003 میں وفات پائی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں