مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بانکی مون کو ٹیلی فون

پاکستان کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کو اشتعال انگیزاقدامات سے روکا جائے

162406
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بانکی مون کو ٹیلی فون

پاکستان کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ بھارت کو اشتعال انگیزاقدامات سے روکا جائے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم عالمی امن کو قائم رکھنے کے لئے عالمی برادری کو زور دینگے کے وہ بھارت کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔
سیکرٹری جنرل بان کی مون نےلائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔ مشیرِخارجہ نے اس سے پہلے گیارہ اکتوبرکو سیکرٹری جنرل کومعاملے پرخط بھی تحریرکیا تھا۔
سرتاج عزیزنے بان کی مون کو بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ اوراس سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں