لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کو بند کروایا جائے : سرتاج عزیز

وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون کو ارسال کردہ ایک خط میں انھیں متنازع علاقے کشمیر میں ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مبینہ بلااشتعال فائرنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال سےسے آگاہ کیا ہے۔

154638

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کروانے اور عالمی تنظیم اور بین الاقوامی برادری اس میں اپنا کردار ادا کی ضرورت ہے ۔
پاکستان اور بھارت اس ماہ کے اوائل سے ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزی میں پہل کرنے کا الزام عائد کرتے آرہے ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے سے اب تک دونوں جانب لگ بھگ دو درجن افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فائربندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کرنا چاہتا ہے ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ کشیدگی پاکستان اور بھارت اور پورے علاقے کے امن کے لیے خطرہ ہے اور اگر اس کے فوری خاتمے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال تشویشناک شکل اختیار کر لے گی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں