قومی خزانہ لوٹنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے: نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ90فیصد خاندانوں کو امداد کی پہلی قسط مل گئی،25ہزار روپے کی دوسری قسط کا اجراء 20اکتوبر سے ہو گا، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

153654
قومی خزانہ لوٹنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اب تک سیلاب سے متاثرہ 90 فیصد خاندانوں کو امداد کی پہلی قسط مل چکی ہے اور باقی دس فیصد متاثرہ خاندانوں کو جلد ہی امدادی رقوم فراہم کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 25ہزار روپے کی دوسری قسط کا اجراء 20اکتوبر سے ہو گا اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب متاثرین کو مکمل طور پر بحال نہیں کردیا جاتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسائل غریب عوام کی فلاح پر خرچ ہونگے،ہماری حکومت قومی خزانے میں خورد برد کو حرام سمجھتی ہے،کرپشن سے دور رکھنے پر اﷲ کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کی امداد میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے جانفشانی سے کام کیا سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں متاثرین کے حوصلے کی داد دیتا ہوں اور ان کے صبرواستقلال کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں متاثرین کی مشکلات کا احساس ہے، سیلاب زدگان کی مدد کسی پر احسان نہیں یہ ہمارا فرض ہے، جب تک متاثرین اپنے پاؤں پرکھڑے نہیں ہوجاتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، متاثرین سیلاب کے گھروں ، فصلوں ، مویشیوں و دیگر اثاثوں کو پہنچنے والے نقصان کا مکمل ازالہ کیاجائیگا وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے امدادی کاموں کے لئے تمام وسائل فراہم کئے ،متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر فراہم کئے اور ہر علاقے میں امداد پہنچانے کی کوشش کی، حکومت اپنے فرض سے غافل نہیں ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں