عید کی خوشیوں میں نقل مکانی کرنے والوں کو یادرکھیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سمیت ارکان پارلیمنٹ نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ عید کی خوشیوں میں نقل مکانی کرنے والے افراد آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کو یاد رکھیں۔

150595
عید کی خوشیوں میں نقل مکانی کرنے والوں کو یادرکھیں


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت ارکان پارلیمنٹ نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ عید کی خوشیوں میں نقل مکانی کرنے والے افراد آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کو یاد رکھیں۔ پی ٹی وی کےایک خصوصی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ عید مناتے وقت آئی ڈی پیز، متاثرین سیلاب اور آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کو فراموش نہ کریں جو اس علاقہ سے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن میں مصروف ہیں۔ دریں اثناءرکن قومی اسمبلی اسد عمر نے سرکاری ٹیلی ویژن سے آئی ڈی پیز اور متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے پروگرام جاری رکھنے کی اپیل کی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں