وزیراعظم نواز شریف نےعید کا دن سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا

وزیراعظم محمد نوازشریف نے عید کا دن نارووال کے سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا ۔ ا س موقع پر انھوں نے کہا ہے کہ حکومت نے متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی کا عزم کررکھا ہے۔

151087
وزیراعظم نواز شریف نےعید کا دن سیلاب زدگان کے ساتھ  گزارا

وزیراعظم محمد نوازشریف نے عید کا دن نارووال کے سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا ۔ ا س موقع پر انھوں نے کہا ہے کہ حکومت نے متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی کا عزم کررکھا ہے۔سیلاب کے نقصانات کے ازالہ کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے کہ آئندہ سیلاب سے بچاو کے لیے ہر طرح کی تدابیر اختیار کی جائیں تا کہ ایسے نقصانات نہ ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے بچاو اور ان کی روک تھام کیلئے بڑے وسائل کی ضرورت ہے ۔ حکومت غربت کے خاتمے اورعوام کی خدمت کیلئے اپنی کوششوں میں سنجیدہ ہے اس لیے مجھے پورا یقین ہے کہ تمام مسائل حل ہوں گے اورحکومت ان کی بحالی کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ انھیں سیلاب زدگان کے ساتھ عید کا دن گزارنے پر خوشی ہوئی ہے جنہوں نے اپنے دیہات میں 5 فٹ اونچے پانی کا سامنا کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں نقصانات اورامدادی سرگرمیوں کا ذاتی طورپر جائزہ لینے کیلئے ان علاقوں کا دورہ کروں گا ۔میں یہ بھی معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا لوگ امدادی کاموں سے مطمئن ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں