کراچی میں زہریلی شراب کے استعمال سے 17 افراد ہلاک

کراچی کے مختلف میں علاقوں میں زہریلی شراب کے استعمال سے 23 متاثرہ افراد میں سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اسپتال میں زیر علاج چار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

151031
کراچی میں     زہریلی شراب کے استعمال سے 17 افراد ہلاک

کراچی کے مختلف میں علاقوں میں زہریلی شراب کے استعمال سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔کراچی کے جناح اسپتال کے شعبہ ہنگامی حادثات کی منتظم نے بتایا کہ منگل کی شب سے اب تک 23 متاثرہ افراد میں سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 4 افراد جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج افراد کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی طریقے سے دیسی شراب فروخت کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دیسی شراب کی تیاری کا کوئی باقاعدہ مرکز نہیں ہے ۔ لوگ چھوٹے چھوٹے گھروں میں ایسی شراب تیار کر کے فروخت کرتے ہیں۔ اکثر تہواروں کے موقع پر ایسی شراب کے زیادہ استعمال سے جانی نقصان ہوتا ہے۔ہلاک شدگان اور متاثرین میں زیادہ تر نوجوان ہیں جن کا تعلق لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں سے ہے۔
قبل ازیں عید سے ایک ہفتہ پہلے حیدرآباد بھی میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں شراب بیچنے اور پینے پر پابندی عائد ہے اور صرف غیر مسلم افراد ہی حکومتی لائسنس سے مقرر کردہ جگہوں سے شراب خرید سکتے ہیں۔ کراچی میں شراب کی فروخت کی 100 سے زائد لائسنس یافتہ دکانیں موجود ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں