شریف برادران کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس لاہور ہائی کورٹ میں

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس خارج کرنے کے عدالتی فیصلے کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے

149135
شریف برادران کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس  لاہور ہائی کورٹ میں

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس خارج کرنے کے عدالتی فیصلے کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
اس سے بل راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے گزشتہ ماہ شریف برادران کو منی لانڈرنگ کے مقدمات میں باعزت بری کردیا تھا۔شریف خاندان کے خلاف 10برس قبل 10ریفرنس تیار کیے گئے تھے، جن میں 4کے متعلق گزشتہ ماہ کی 19تاریخ کو فیصلہ سنایا گیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ اس وقت سنایاق ہے جب وزیراعظم پہلے ہی ملک بھر میں جاری جلسے اور جلسوں کی وجہ سے دید دباو کا شکار ہیں ۔ عدالت کے اس فیصلے سے حکومت کے مفلوج ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نیب نے جمعہ کو شریف برادران کو باعزت بری کیے جانے کے عدالتی فیصلے کو لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے ان مقدمات کی از سر نو سماعت کی درخواست کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں