دھرنے دراصل اقتدارپر قبضہ کرنے کی جنگ ہے : زرداری

بڑے بڑے جلسے ملک و قوم کے لیے نہیں بلکہ ’’بغض معاویہ‘‘ میں ہورہے ہیں،سابق صدرآسف علی زرداری۔ ملک بچانے کیلئے سب کو ملانا ہوگا۔ ،بڑے بڑے جلسے ملک وقوم کیلئے نہیں بلکہ’’بغض معاویہ‘‘میں ہورہے ہیں

149103
دھرنے دراصل اقتدارپر قبضہ کرنے کی جنگ ہے : زرداری

پاکستان کے سابق صدر آصف علی  زرداری نے کہا ہے کہاس وقت اقتدار پر قبضہ کرنے کی جنگ چل رہی ہے، اس لیے ہمیں اپنے دشمنوں سے بچنا ہوگا کیونکہ یہ دشمن ہی ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑے بڑے جلسے ملک وقوم کیلئے نہیں بلکہ’’بغض معاویہ‘‘میں ہورہے ہیں ، ملک بچانے کیلئے سب کو ساتھ ملا نا ہوگا اور ہمیں ملک کی طرف توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق سے منصورہ میں ملاق۲ات کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی، امین فہیم، قمرزمان کائرہ، منظور وٹو بھی آصف زرداری کے ساتھ تھے،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات تقریباً40 منٹ جاری رہی جس میں دھرنوں کی صورتحال اور ملک کے سیاسی منظر نامے پرغورکیاگیا۔
دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ دھرنے جمہوریت کیلئے خطرناک ہیں اور ان خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سابق صدر منصورہ پہنچے تو امیر جماعت نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
سراج الحق نے سابق صدر کو حکومت اور دھرنے والوں کے درمیان معاملات کے سلجھائو کیلئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا ،سراج الحق نے کہاکہ دھرنے والوں کے بعض مطالبات جائز و درست ہیں جو ہم نے حکومت کو پہنچا دئیے ہیں لیکن ابھی تک ان کا کوئی جواب نہیں آ یا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر زرداری نے کہاکہ ہم بحرانوں میں اضافے کی سیاست نہیں کرتے جس طرح ہمارے دور حکومت میں بعض دوستوں نے کی ،ہم منفی سیاست کے بجائے پاکستان میں مثبت سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے مصالحت کی سیاست کا آغاز کیا اور مخالفین کو برداشت کرنے کاکلچر دیا ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سرکاری اورنجی اداروں میں کام ٹھپ ہوچکا ہے ، اب صرف مفادات کی جنگ ہےجوتندورکی آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ میں اکثریت اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کے باوجود سخت پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاسل کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ و تعالیٰ کی خوشنودی اور عوام کی بھی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں