عمران خان کا اسوقت وزیر اعظم بننے کا کوئی چانس نہیں

تحریک انصاف پاکستان کے سابق رہنماؤں میں سے مخدوم جاوید ہاشمی نے اخباری نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے موجودہ دھرنوں اور ممکنہ پیش رفت کے حوالے سے اہم بیانات دیے ہیں

148776
عمران خان کا اسوقت وزیر اعظم بننے کا کوئی چانس نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں میں سے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں ٹیکنو کریٹس کی حکومت بن گئی تو 20 سے 25 سال تک نہیں جائے گی۔
جاوید ہاشمی نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جن امور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ ان کا ملنا یا نا ملنا قطعی نہیں ہے۔ اگر وزیراعظم نواز شریف کی حکومت چلی بھی جاتی ہے تو پھر بھی عمران خان کو اقتدار نہیں ملے گا ۔ کیونکہ وہ ایک 2 سال میں اسی دھاندلی والے نظام کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن انہیں مزید 5 سال انتظار کرنا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی توہین جتنی دھرنوں میں ہوئی کسی نے نہیں کی اگر ملک میں ٹیکنو کریٹس کی حکومت آئی تو پھر 20 سے 25 سال تک نہیں جائے گی۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی جانب سے عوامی تحریک کو فعال کرنے اور پورے ملک سے نمائندے انتخاب میں کھڑے کرنے کا بیان باعث ستائش اورعقیدت ہے۔تحریک انصاف کو بھی چاہیے کہ وہ دھرنوں کے بجائے انتخابی سیاست کو اپنائے اور طاہر القادری کے فیصلے پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے ہر اجلاس میں لائف جیکٹ پہن کر آتے تھے، کچھ لوگ جن کا پا کستان سے تعلق تھا یا نہیں انہوں نے کہا اس ملک میں کسی بڑے لیڈر کی جان جائے گی اور عمران خان خود بھی کہتے تھے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ جاوہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے انہیں ضمنی انتخاب میں کامیاب بنا دیا تو اس حلقے کی سیاست سے ملک کی تقدیر بدل دوں گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں