عید کے بعد پی ٹی آئی اور عوامی تحریک مشترکہ مہم چلائیں گی

دونوں جماعتوں کے رہنما ’’گو نوازگو‘‘ مہم کوحکومت ہٹاؤعوامی تحریک میں تبدیل کرنے پر بھی غور کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے

146935
عید کے بعد پی ٹی آئی اور عوامی تحریک مشترکہ مہم چلائیں گی

پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک نے حکومت کے خلاف جاری اپنی مہم کو آئندہ مشترکہ طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں جماعتوں کے رہنما ’’گو نوازگو‘‘ مہم کوحکومت ہٹاؤعوامی تحریک میں تبدیل کرنے پر بھی غور کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پرعید الاضحی کے بعداس عوامی تحریک کوچلانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ حکومت ہٹانے کے لیے اس عوامی تحریک کو مشترکہ طور پر چلایا جائے اور اس ملک گیر تحریک میں دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو بھی شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے۔
دونوں جماعتوں میں ہونے والی مشاورت کے ایجنڈے کوفائنل کریں گے،اس ملک گیر تحریک کے تحت پہلے مرحلے میں عوامی جلسے ،دوسرے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے اور آخری مرحلے میں حکومت ہٹانے کے لیے تمام اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر طویل المدت پہیہ جام دھرنے دینے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں