وزیر اعظم نواز شریف کی لی کی چیانگ کو مبارکباد

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اچین کےوزیر اعظم لی کی چیانگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 65 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

145526
  وزیر اعظم نواز شریف کی  لی کی چیانگ کو مبارکباد



وزیراعظم محمد نواز شریف نے اچین کےوزیر اعظم لی کی چیانگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 65 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ چینی وزیراعظم کے نام اپنے تہنیتی خط میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہیں چین کی 65 ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ قریبی تعاون، باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے مفادات کی مکمل سوجھ بوجھ پاکستان اور چین کے درمیان آہنی بھائی چارہ کے عکاس ہیں۔ پاک چین دوستی کی بے مثال داستان پاک چین اقتصادی راہداری کے نفاذ کے ساتھ نئے باب میں داخل ہو چکی ہےاور مجھے یقین ہے کہ یہ اقدام ہماری سٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جاتے ہوئے دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے لئے ترقی، استحکام اور خوشحالی لے کر آئے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں