پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے : گورنر پنجاب

دنیا میں سب کچھ مال و دولت ہی نہیں ہوتا ہے بلکہ سب سے اہم بات اصول پسندی اور ان پر عمل درآمد ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے سیاسی معاملات کا حل مل بیٹھ کر جلد از جلد نکالنا چاہئے

144111
پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے : گورنر پنجاب

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ، ہمیں اپنے سیاسی معاملات کا حل مل بیٹھ کر جلد از جلد نکالنا چاہئے تاکہ عوام کے دکھوں،تکلیفوں اور پریشانیوں کا ازالہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب کچھ مال و دولت ہی نہیں ہوتا ہے بلکہ سب سے اہم بات اصول پسندی اور ان پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جدوجہد کرتا رہوں گا ،جو بھی سٹیٹس کو کو توڑنے کی کوشش کر ے گا۔ اس کے متعلق کہاجائے گا کہ وہ لندن پلان کاحصہ ہے ۔ ایچی سن کالج میں میرٹ کا بول بالا کرنے اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر اکیلا رہ گیا ہوں ،اے این پی ،سینیٹر زاور دیگرسیاسی جماعتیں بھی میرے خلاف ہوگئی ہیں اور ریفرنس بھجوانے تک گئی ہیں میرے خلاف ہائی کورٹ میں پانچ مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں لیکن میرا آج بھی ماننا ہے کہ حتمی طاقت آپ کو حتمی کرپٹ بنادیتی ہے ،ملک میں کرپشن بہت زیادہ ہے اور زیر و ٹالرنس کے بغیرکرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ قومی پالیسیاں بناتے ہوئے ہمیں ذاتہ مفاد کی بجائے قومی مفاد کو ترفجیحدینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا گزشتہ بیس سال سے رو رہا ہوں پاکستان کو قبضہ مافیا سے نجات دلوا دیں لیکن کسی نے اس جانب توجہ نہ دی بیرون ملک پاکستانی سالانہ ملک میں 25 بلین ڈالر لاتے ہیں لیکن ان کو بھتہ خوری ، مقدمات اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے او رحالات تو یہاں تک خراب ہوچکے ہیں کہ ان کی جائیدادوں پر قبضہ بھی کیا جاتا ہے اور دھمکایا بھی جاتا ہے۔ اگر ملک میں امن و امان کے مسائل حل کردیں تو اوورسیز پاکستانی ایک سال میں 50 بلین ڈالر پاکستان لائیں گے ۔
انہوں نے کہا حکومتوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انسان کو انسا ن کے برابر سمجھو ۔گورنر کا کہناتھا انہوں نے زندگی میں سب سے زیادہ اہم اصولوں کو سمجھا ہے اوراپنی اصول پسندی پر عمل درآمد کرتے رہیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں