سیلاب متاثرین کی امداد ان کے گھروں کوواپسی تک جاری رہے گی: شہباز

سیلاب متاثرین کو اربوں روپے کا تاریخی پیکیج دیاہے اورحقداروں کوانکاحق ہر صورت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید پرسیلاب زدہ علاقوں میں قربانی اور کھانے کا انتظام بھی کیا جائیگا

142010
سیلاب متاثرین کی امداد ان کے گھروں کوواپسی تک جاری رہے گی: شہباز

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کی مالی امدادان کے دوبارہ سے ان کے گھروں میں بسانے تک جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو اربوں روپے کا تاریخی پیکیج دیاہے اورحقداروں کوانکاحق ہر صورت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید پرسیلاب زدہ علاقوں میں قربانی اور کھانے کا انتظام بھی کیا جائیگا،عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بنیادی تبدیلیاں کرنا ہونگی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کابینہ کمیٹی برائے فلڈریلیف کے اجلاس کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کونقصانات کے معاوضہ کی ادائیگی مہینوں نہیں بلکہ دنو ں میں کی جا رہی ہے ،مالی امدادکے سارے عمل کی نگرانی خودکرونگاجبکہ مکانات او رفصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے سروے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائیگا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بنیادی تبدیلیاں کرنا ہونگی، طبی ماہرین قابل عمل تجاویز دیں جن پر من و عن عمل کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ نے چلڈرن ہسپتال کی ان ڈور عمارت کو جلد فنکشنل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں