پشاور میں بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک

اس حملے کا ہدف ایک فوجی افسر تھا اور حملہ اسوقت کیا گیا جب فرنٹیئر کور کے ایک فوجی افسر کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی

135100
پشاور میں بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے ایک دھماکے میں فوجی اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح صدر روڈ پر پشاور پریس کلب اور ریلوے سٹیشن سے ملحقہ علاقے میں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا ہدف فرنٹیئر کور کے بریگیڈیئر خالد جاوید کی گاڑی تھی جو دھماکے کے وقت جائے وقوعہ سے گزر رہی تھی۔تا ہم بریگیڈیئر خالد اس دھماکے میں محفوظ رہے تا ہم ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
دیگر ہلاک شدگان میں ایک عورت اور ایک راہگیر شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 13 ہے ۔
دھماکے کے فوراً بعد متاثرہ علاقے کو فرنٹیئر کور کے جوانوں نے اپنے گھیرے میں لیتے ہوئے شواہد یکجاکرنے شروع کر دیے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ حملہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کا ردعمل ہے اور اسی تناظر میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں امسال اب تک دہشت گردی کے واقعات میں کمی تو واقع ہوئی ہے لیکن سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں