نواز شریف کے مستعفی ہونے تک دھرنا مہم جاری رہے گی: عمران خان

کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم اب جاگ اٹھی ہے اور وہ ایک نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جماعت ہے

134105
نواز شریف کے مستعفی ہونے تک دھرنا مہم جاری رہے گی: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جانے کا وقت آگیا، اب انہیں امریکا اور سعودی عرب بھی نہیں بچاسکتے، لاہور والے تیاری کر لیں نواز شریف کے پیچھے وہاں جا رہا ہوں ،اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ قوم اب جاگ گئی ہے ، وہ ایک نیا پاکستان دیکھنا چاہتی ہے، جو قومیں ظلم کے آگے جھک جاتی ہیں ان کی تقدیر میں غلامی لکھی ہوتی ہے، غلامی کی زنجیر توڑنے آیا ہوں، کراچی والے جاگ گئے، اب پورا پاکستان جاگ جائے گا،18سال کی محنت نے وہ کام نہیں کیا جو 39دنوں کے دھرنے نے کردکھایا ، ہم ظلم کے سامنے ڈٹے رہیں گے، سر نہیں جھکائیں گے، ہم غلامی کی زنجیریں توڑنے آئے ہیں، میں کراچی اس لیے آیا ہوں کہ آپ کو ایک قوم بناؤں، ہمیں پختون ،مہاجر ،سندھی ،بلوچی، سرائیکی اورپنجابی میں تقسیم کیا گیا اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھایا گیا، میں آپ سب کو اکٹھا کرنے آیا ہوں،ہم وہ قوم بنائیں گے جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا، ہم انشااللہ سارے پاکستان کو ایک کریں گے، ہمیں خاندانی سیاست کو ختم کرنا ہے،میرے بعد میرے بیٹے پارٹی میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ سیاست میں ہی نہیں آئیں گے،سندھ میں بھٹو کا نام لے کر جھوٹے وعدے کیے جاتے رہے، عوام کو وڈیروں سے آزادی دلاؤں گا،سندھ کے ہاری سے زیادہ مظلوم طبقہ پوری دنیا میں نہیں، لیاری کے عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ،وہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، کراچی میں مختلف مافیاز سرگرم ہیں، پانی بھی خریدنا پڑتا ہے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک حکومت میں شامل لوگ اس میں ملوث نہ ہوں، کراچی والو!اپنے ووٹ کی حفاظت کرو،اقتدار میں آنے کے بعد تین مہینے کے اندر کراچی سے مافیاز، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردوں گا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں