لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو طاقتور انٹیلی جنس ادار ے آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ۔

134899
لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آئی ایس آئی  کے نئے سربراہ

وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو طاقتور انٹیلی جنس ادار ے آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ۔ وہ پانچ اکتوبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ جنرل رضوان اختر گذشتہ ہفتے سندھ رینجرز کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔بعد میں انہیں میجر جنرل کے عہدے سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل مقرر کیا گیا ۔وہ سندھ رینجرز کے سربراہ کے طور پر کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر چکے ہیں۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے علاوہ دیگر پانچ جرنیلوں کو بھی میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل نوید مختار، میجر جنرل غیور محمود، میجر جنرل ہدایت الرحمان، میجر جنرل نذیر بٹ اور میجر جنرل ہلال حسین شامل ہیں۔
آئی ایس آئی کے سربراہ کو بری فوج کے سربراہ کے بعد فوج کا اہم ترین عہدیدار سمجھا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں