تحریک انصاف آج کراچی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف پاکستان آج کراچی میں اپنی قوت کا بھر پور مظاہرہ کرے گی۔ اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اپنا دھرنا جاری رکھنے والے تحریک انصاف نے ملک کے مختلف حصوں میں بھی اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

133463
تحریک انصاف آج کراچی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف پاکستان آج کراچی میں اپنی قوت کا بھر پور مظاہرہ کرے گی۔ اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اپنا دھرنا جاری رکھنے والے تحریک انصاف نے ملک کے مختلف حصوں میں بھی اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں تحریک انصاف آج کراچی میں مزرا قائد کے سامنے ایک بہت بڑا جلسہ کررہی ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کی تیاریاں جاری ہیں ۔
مزار قائد کے سامنے ہونے والے دھرنے سے عمران خان سے خطاب کریں گے ۔ سٹیج کی تیاری آخری مراحل میں سیکورٹی کے لئے اطراف میں پانچ سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔جلسے میں شرکت کے لئےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی آچکے ہیں ۔ جبکہ عمران خان شام کوپہنچیں گے ۔ بیس فٹ اونچے اور 80 فٹ چوڑے سٹیج کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔
دوپہر تک تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ جلسہ گاہ کے اطراف سیکورٹی کے لئے پانچ سو پولیس اہلکار جلسہ گاہ کے اطراف تعینات کیے جاچکے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی دو ٹیمیں سوئیپنگ کریں گی جبکہ سوئیپنگ کے لئے کتوں سے بھی مدد لی جائے گی ۔
عمرعان خان نے گزشتہ ایک ماہ سے بھی زائد عرصے سے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف اپنے احتجاج کا سلسلہ جءاری رکھا ہوا ہے اور عمران خان کہتے ہیں کہ وہ اپنا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہو جاتے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں