لوگوں کو جان کی پڑی ہے عمران خان کو ناچ گانے کی

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں متاثرینِ سیلاب سے خطاب میں عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے ملک کو پہنچنے والے نقصانات پر توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی

133232
لوگوں کو جان کی پڑی ہے عمران خان کو ناچ گانے کی

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عوام کا کچھ خیال نہیں ادھر قوم کی مائیں اور بیٹیاں سیلاب میں گھری ہوئی ہیں اور وہ ادھر ہرشب ناچ گانوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
ملتان میں متاثرینِ سیلاب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین ہمارا بہترین دوست ہے، چینی صدر نے بھارت سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے اگر یہ پاکستان کا دورہ کرتے تو انہیں پاکستان کے ساتھ 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کرنے تھے۔اس دورے سے ملک میں اندھیرے دور ہونے تھے تا ہم عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں 1972 کے بعد یہ بدترین سیلاب ہے، صوبے کے عوام سیلاب سے مقابلہ کرنے کی کوششوں میں ہیں لیکن عمران خان اور طاہر القادری کو نہ تو اپنے وطن اور نہ ہی عوام کا کچھ خیال ہے۔ اور تو اور عمران کان ہر رات ناچ گانوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہے ہیں اورحکومت سیلاب سے متاثرہ آخری گھرانے اور خاندان کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں