پاک فوج بھر پورصلاحیتوں کی کی مالک ہے : جنرل راحیل شریف

پاک فوج نے اپنی اس کاروائی کے دوران دہشتگردوں کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ پاک فوج کا آپریشن ضرِب عضب جاری

131074
پاک فوج بھر پورصلاحیتوں کی کی مالک ہے : جنرل راحیل شریف

پاکستان کی بری فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن ضرب عضب جاری رکھا ہوا ہے۔
پاک فوج نے اپنی اس کاروائی کے دوران دہشتگردوں کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے ان خیالات کا اظہارانھوں نے انٹررجمنٹل سینٹر شنکیاری میں جسمانی چستی ومستعدی سسٹم چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جاری آپریشن ضرب عضب میں شریک تمام فوجی افسروں اورجوانوں کے غیرمتزلزل عزم کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے حیرت انگیز کارکردگی، مقابلے کے جذبے اور ان معیارات کے حصول میں تربیت کاروں اور زیرتربیت اہلکاروں دونوں کی کوششوں کو سراہا۔ بعدازاں آرمی چیف نے فاتح اور رنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور بہترین انفرادی کارکردگی دکھانے والے فوجیوں میں میڈل تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف 15 جون سے شروع ہونے والا آپریشن ضرب عضب بھرپور کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے جس کے دوران اب تک ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں