مسافروں نے رحمان ملک کو طیارے میں داخلے سے روک دیا

کراچی ائرپورٹ پر ایک طیارے میں سوار مسافروں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو اس طیارے میں داخل نہیں ہونے دیا کیونکہ اُن کی وجہ سے پرواز کو 2 گھنٹے کیلئے ملتوی کیا گیا تھا

131499
مسافروں نے رحمان ملک کو طیارے میں داخلے سے روک دیا

کراچی ائرپورٹ پر ایک طیارے میں سوار مسافروں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو اس طیارے میں داخل نہیں ہونے دیا کیونکہ اُن کی وجہ سے پرواز کو 2 گھنٹے کیلئے ملتوی کیا گیا تھا۔
اطلاع کے مطابق یہ واقعہ پی آئی اے کے ایک طیارے میں پیش آیا تھا جو کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والا تھا۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی آمد میں دیر لگنے کی وجہ سے اس طیارے کی روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔
ایک مسافر کی جانب سے بنائے گئے ویڈیو پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیرداخلہ نے احتجاج کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں وہ ائیرپورٹ پر واپس لوٹ گئے۔
رحمان ملک نے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ اس فلائٹ میں تاخیر ان کی وجہ سے ہوئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں