سیلاب کی تباہ کاریاں

پنجاب میں گھروں ،بستیوں اور دیہات کو اجاڑ کر تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے نے اب سندھ میں زور پکڑ لیا ہے ۔ گڈو بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے ۔

129903
سیلاب کی تباہ کاریاں

پنجاب میں گھروں ،بستیوں اور دیہات کو اجاڑ کر تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے نے اب سندھ میں زور پکڑ لیا ہے ۔ گڈو بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے ۔ گھوٹکی اور پنو عاقل میں کچے کے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں ، مکانات گر گئے ہیں اور مکین جان بچا کر علاقہ چھوڑ رہے ہیں ۔پانی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے ۔ سیلابی ریلا کشمور میں کچے کے علاقے کو بھی متاثر کر رہا ہے ، خیر پور اور نوشہرو فیروز میں بھی پانی کئی آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے ۔سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ اٹھہتر ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے ۔ بیراج کے قریب سیکڑوں دیہات کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے لیکن جنوبی پنجاب کا بڑا علاقہ ابھی تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، رحیم یار خان ، راجن پور ، خان گڑھ ، شجاع آباد ، اور شہر سلطان کے متاثرہ علاقوں میں بھی صورتحال جوں کی توں ہے ۔ پانی نے مزید کئی دیہات کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ٹھٹھہ سیال ، مراد آباد اور بھٹہ پور سمیت مظفر گڑھ کے درجنوں علاقے بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ اوچ شریف میں نور والا زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی20 سے زیادہ آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں