ہمیں اٹھارہ کروڑ عوام کا مینڈٹ حاصل ہے : نواز شریف

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں 18 کروڑ عوام کا مینڈٹ ملا ہے اور ہم بھلا اس مینڈٹ کی کیوں کی توہین کرسکتے ہیں۔ہم کیوں کر پانچ ہزار افراد کے مطالبے پر عوام کے مینڈٹ کو ان کے حوالے کریں

129861
ہمیں اٹھارہ کروڑ عوام کا مینڈٹ حاصل ہے : نواز شریف

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں 18 کروڑ عوام کا مینڈٹ ملا ہے اور ہم بھلا اس مینڈٹ کی کیوں کی توہین کرسکتے ہیں۔ہم کیوں کر پانچ ہزار افراد کے مطالبے پر عوام کے مینڈٹ کو ان کے حوالے کریں ؟ کیوں کر استفیٰہ دیں؟
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کومعلوم ہے کہ ملکی ترقی میں کون رکاوٹ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے پاکستان کے دورے کے دوران اربوں ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کرنا تھے وہ ہندوستان جا رہے ہیں پاکستان کیوں نہیں آرہے ان کے دورے میں رخنہ ڈالنے والے کون ہیں یہ لوگ پاکستان کی ترقی کاراستہ روکنا چاہتے ہیں،روز ٹی وی پر آکر نئے نئے جھوٹ بولتے ہیں ،وہ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کررہے ہیں، اب تک بردباری اور تحمل سے کام لیا راستے اور سڑکیں صاف کرنا کوئی بڑا کام نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیل وگیس کے کنویں ’’ سگری ون‘‘کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
وزیرا عظم نے کہا پوری قوم ایک طرف اور پانچ ہزار لوگ ایک طرف ہیں ایک جانب پوری پارلیمنٹ جبکہ دوسری طرف صرف ایک پارٹی ہے ۔ وزیراعظم نے استفسار کیا کہ محض پانچ ہزار افراد کے مطالبے پر میں اور شہباز شریف کیوں استعفیٰ دیں؟۔ انہوں نے کہا انہیں پورا یقین ہے کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
انہوں نے کہا تین چار سالوں میں بجلی کی کمی کا خاتمہ کر دینگے ۔وزیر اعظم نے نام لئے بغیر دھاندلی کے بہانے احتجاج کرنے والوں کے حوالے سے کہا ایک سال گزرا ہے کہ لانگ مارچ شروع ہو گئے ہیں۔ ان سب کا مقصد ملک کو کمزور بنانا ہے جبکہ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں