اٹک تیل اور گیس کےنئے کنویں کی دریافت خوش آئند ہے: نواز شریف

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اٹک میں تیل اور گیس کے کنویں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو کہ خوش آئند پیش رفت ہے ۔

128700
اٹک تیل اور گیس کےنئے کنویں کی دریافت خوش آئند ہے: نواز شریف

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اٹک میں تیل اور گیس کے کنویں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو کہ خوش آئند پیش رفت ہے ۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم آئندہ چار برس میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں کئی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے رضامند ہو گئی تھی لیکن عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے ان کمپنیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ۔جس کی وجہ سے کروڑوں کی سرمایہ کاری نہ ہوسکی اور ملک کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے اور میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ مشکل کی گھڑی میں وہ ہمارا ساتھ دے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں