اپریشن ضرب عضب میں مزید 40 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پوری کامیابی سے جاری ہے۔ دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا ئی جا رہی ہے ۔ آج کئے گئے آپریشن میں غیر ملکیوں سمیت مزید چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

129459
اپریشن ضرب عضب میں مزید 40 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پوری کامیابی سے جاری ہے۔ دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا ئی جا رہی ہے ۔ آج کئے گئے آپریشن میں غیر ملکیوں سمیت مزید چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ فوج کے جوان طے شدہ اہداف کے مطابق دہشت گردوں کا صفایا کرتے ہوئے مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں۔ بدھ کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے گاؤں نوے کلی اور زرم اسر میں فضائی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانوں اور بھاری مقدار میں گولہ اور بارود بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اب تک ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں 2274 مربوط انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے جس میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور کئی ٹھکانے پہلے ہی تباہ کئے جا چکے ہیں۔ دوسری طرف آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
ا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں