ملتان میں کشتی کے حادثے میں دلہا سمیت چودہ افراد ہلاک

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ جس وقت یہ کشتی ڈوبی، اس پر کم از کم پینتیس افراد سوار تھے

125577
ملتان میں  کشتی کے حادثے میں دلہا سمیت چودہ افراد ہلاک

آج صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے قریب شادی کی ایک تقریب میں شریک افراد کو بچانے والی ایک ریسکیو کشتی الٹنے سے دلہا اور دو بچوں سمیت کم از کم14 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ جس وقت یہ کشتی ڈوبی، اس پر کم از کم پینتیس افراد سوار تھے۔
واقعہ میں دولہا بھی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق دولہا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا تاہم دلہن کو بچا لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کشتی الٹنے کے واقعہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلابی پانی میں ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کشتی حادثہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں