سیلاب کا ریلہ ملتان کے لیے خظرہ تشکیل دے رہا ہے

دریائے سندھ میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے تناظر میں حکومت سندھ نے آٹھ اضلاع میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے

123972
سیلاب کا ریلہ ملتان کے لیے خظرہ تشکیل دے رہا ہے

صوبہ پنجاب میں دریائے چناب میں آنے والے سیلاب سے ملتان شہر کو بچانے کی سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔اور حکام نے شہر کو بچانے کے لیے ہفتے کو بھی متعدد مقامات پر شگاف ڈالے ہیں جس سے مزید دیہات زیرِ آب گئے ہیں۔
ادھر دریائے سندھ میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے تناظر میں حکومت سندھ نے آٹھ اضلاع میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق بڑا سیلابی ریلا سنیچر کو بھی ملتان ڈویژن کی حدود سے گزر رہا ہے اور اس وقت پانی کا بہاؤ چھ لاکھ کیوسک سے زیادہ ہے۔
حکام کے مطابق سیلابی پانی اس وقت ملتان، علی پور سے مظفرگڑھ، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ہیڈ پنجند میں بھی پانی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور وہاں بڑا ریلا 24 سے 48 گھنٹے میں پہنچے گا۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پانی کے دباؤ کو دیکھتے ہوئےہفتے کی صبح شیر شاہ بند میں مزید ایک بڑا شگاف ڈالا ہے۔
گذشتہ دو دن میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہوئی جس کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق علاقے میں موجود سیلابی بند ٹوٹ سکتا ہے جس سے سے شہر کی 20 سے 30 لاکھ آبادی متاثر ہو گی۔
ان کے مطابق اس کے بعد ہی حکام نے فیصلہ کیا کہ حفاظتی بندوں میں شگاف ڈالے جائیں۔
زاہد سلیم گوندل کا کہنا ہے شگاف ڈالے جانے سے شہر میں سیلابی پانی آنے کا خطرہ 95 فیصد تک ٹل گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ساڑھے سات لاکھ کیوسک کا ریلا ابھی آنا ہے تاہم اس سے بھی خطرہ بہت زیادہ نہیں ہے۔
اس سے قبل جمعے کو ہی قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے سربراہ نے کہا تھا کہ ملک میں بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے ہے جن میں سے 194 پنجاب میں ہلاک ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں