وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب کی تباہ کاریوں پرغور کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ملک میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق بریفنگ دیں گے

122633
وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے ۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب کی تباہ کاریوں پرغور کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت طویل عرصے کے بعد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ملک میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق بریفنگ دیں گے جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور حامد خان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
کابینہ کے اجلاس میں دھڑنوں کو ختم کرنے کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے علاوہ جلد از جلد اس دھرنے کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں