اپریشن ضرب عضب جاری ،35 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشتگرد وں کو ہلاک اور ان کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

120101

آپریشن ضرب عضب میں اب تک ایک ہزار کے قریب دہشتگرد وں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔ ہیں۔ شمالی وزیرستان میں اٹھاسی کلومیٹر طویل سڑک کلیئر کرا لی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر ملک کے دیگر شہروں میں بھی 2274 آپریشن کئے گئے ہیں ۔اس دوران 42 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور 114 انتہائی مطلوب ملزمان پکڑے گئے ہیں ۔ دہشت گردوں سے مقابلوں میں اب تک ب82سیکیورٹی اہلکار شہید اور 269جوان زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ دریں اثناء شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بنوں، ڈی آئی خان اور ٹانک میں قائم چھ مقامات سے ستانوے ہزار پانچ سو ستر متاثرہ خاندانوں میں انیس ہزار تین سو چھہتر ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ بنوں میں قائم ہسپتال سے بتیس ہزار سے زائد خواتین سمیت ایک لاکھ تیرہ ہزار دو سو نو مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں