ضربِ عضب آپریشن کے دوران 109عسکریت پسند ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ضربِ عضب آپریشن میں اس وقت تک 109 عسکریت پسند ہلاک اور 82 پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں

112455
ضربِ عضب آپریشن کے دوران 109عسکریت پسند ہلاک

پاک فوج کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب میں اس وقت تک ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 910 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 82 پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشن ISPR کی طرف سے جاری کردہ اس بیان میں مزید کہا گیاہے کہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بنانے والی 27 فیکٹریوں کو تباہ کر دیا گیاہے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن منصوبے کے مطابق جا ری ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں میراں شاہ، میر علی، دتہ خیل، بویا اور دیگان جیسے مرکزی قصبوں کا کہ جو پہلے عسکریت پسندوں کا پکا گڑھ خیال کئے جاتے تھے، کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے ۔
اٹھاسی کلو میٹر لمبی کھجوری۔میر علی۔میراں شاہ۔ دتہ خیل روڈ اور گھاریوم ۔جھالر روڈ کو مکمل طور عسکریت پسندوں سے پاک کر لیا گیاہے۔
آپریشن میں وسیع مقدار میں اسلحے اور ایمونیشن کو بھی قبضے میں لیا گیاہے۔اس کے علاوہ عسکریت پسندوں کے زیر استعمال لاجسٹک سہولیات کو بھی کہ جو ان کی حملے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی تھیں تباہ کر دیا گیاہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے خلاف جوابی حملوں کی روک تھام کے لئے انٹیلی جنس کی نگرانی میں ملک بھر میں 2274 آپریشن کئے گئے ہیں جن کے دوران 42 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور 114 عسکریت پسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے، دوسری طرف 82 فوجی شہید اور 269 زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آپریشن ضربِ عضب کی وجہ سے بنّوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور تانک میں امدادی سامان کی تقسیم کے چھ مقامات سے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے 97570 افراد میں اس وقت 19376 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ ضربِ عضب آپریشن 15 جون کو کراچی میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے اور پاکستان کی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکراتی عمل کے ناکام ہونے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
اس آپریشن کی وجہ سے شمالی وزیرستان سےتقریباً ایک ملین عوام جھڑپوں کے علاقوں سے نکل کر مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں