اسلام آباد کے ریڈ زون میں صورتحال بدستور کشیدہ

اسلام آباد کے ریڈ زون میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ عوامی تحریک، تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ریڈ زون مسلسل وار زون بنا ہوا ہے جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپیں کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ شام پانچ بجے کے قریب عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی۔

110832
اسلام آباد کے ریڈ زون میں صورتحال بدستور کشیدہ

اسلام آباد کے ریڈ زون میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ عوامی تحریک، تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ریڈ زون مسلسل وار زون بنا ہوا ہے جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپیں کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ شام پانچ بجے کے قریب عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی۔ مزاحمت پر انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے شیلنگ کی ربڑ کی گولیاں بھی چلائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے جھاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے باعث ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ جھڑپوں کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس بھی تاخیر کا شکار ہو گیا۔ مظاہرین صبح کے وقت بھی وزیراعظم ہاؤس کی جانب بڑھے تو پاک سیکریٹریٹ کے ارد گرد کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ بارش کے باعث آنسو گیس بے اثر ہوئی ۔مظاہرین نے پاک سیکریٹریٹ کے سامنے رکھے کنٹینرز ہٹاتے ہوئے دروازہ توڑ دیا۔ ایک کنٹینر کو آگ بھی لگا دی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ سے ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو زخمی ہو گئے جنہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں