پرویز رشید کیطرف سے پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کی مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے جارحیت اور تشدد کی کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری خود کو اس لاقانونیت سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے۔

110622
 پرویز رشید کیطرف سے پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کی مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے جارحیت اور تشدد کی کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری خود کو اس لاقانونیت سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے کارکنوں نے وہ کچھ کیا جس کے لئے یہ دونوں رہنما اپنی تقاریر میں انہیں گزشتہ 17 دن سے اکسا رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے قومی ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر حملہ نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ یہ مکمل طور پر بربریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اثاثے کے لئے ایک ایسا خطرہ پیدا کرنا اور نقصان پہنچانا مکمل طور پر بلا جواز ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں