مظاہرین  پارلیمنٹ اورکیبنٹ بلاک میں  داخل ہوگئے

انقلاب مارچ کے شرکا کی طرف پیش قدمی کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلانے کی بھی اطلاعات ہیں

108881
مظاہرین  پارلیمنٹ اورکیبنٹ بلاک میں  داخل ہوگئے

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل نے کہا ہے کہ مظاہرین کو ریڈ لائن میں داخل ہونے روکنے کے شیلنگ کااستعمال کیا گیا ہے۔
انقلاب مارچ کے شرکا کی طرف پیش قدمی کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو سیکریٹیریٹ کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکومت نے فوج کے مزید دستے طلب کر لیے ہیں۔
سرکاری ریسکیو ادارے 1122 کے مطابق پولیس کی شیلنگ اور اس کے بعد بھگدڑ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کنٹینر میں اپنے کارکنوں کے ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کے پیچھے موجود ہیں۔
پولیس نے کنٹینر ہٹانے والی کرین کو بھی قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، مظاہرین کی جانب ریڈ زون میں موجود درختوں کو آگ لگا دی گئی اور حکومت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان مزاحمت کے بعد عمران خان کے ٹرک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی گاڑی کو پیچھے ہی روک لیا گیا جبکہ پولیس کی شیلنگ کے باعث مظاہرین بھی پارلیمنٹ ہاؤس کی واپس چلے گئے۔
دوسری جانب حکومتی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حتمی حد عبور کرنے پر ریاست کی عملدراری قائم کی جائے گی


ٹیگز:

متعللقہ خبریں