عمران خان اور طاہر القادری کی وزیراعظم ہاوس کی جانب پیشقدمی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بڑی تیزی سے وزیراعظم ہاوس کی جانب بڑھ رہے ہیں تاکہ وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دے سکیں

108870
عمران خان اور طاہر القادری کی وزیراعظم ہاوس کی جانب پیشقدمی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بڑی تیزی سے وزیراعظم ہاوس کی جانب بڑھ رہے ہیں تاکہ وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دے سکیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس جانےکاوقت آگیاہے، پُرامن طریقےسےآگے جائینگے،بچےاورعورتیں یہیں رہیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم17دن سےنوازشریف سےاستعفی ٰ مانگ رہےہیں، ابھی تک کوئی بھی قدم آئین اورجمہوریت کیخلاف نہیں اٹھایا، نوازشریف ملک تباہ کرنےپرتیارہیں استعفی ٰدینےکےلیےنہیں، ہم پُرامن آئےتھے اوروزیراعظم ہاؤس بھی پُرامن طورپرجائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج،رینجرزاورپولیس کوپیغام دیناچاہتاہوں کہ ہم پُرامن ہیں، سب سےآگےمیں چلوں گا،کارکنوں اورپولیس کوپُرامن رکھوں گا، تحریک انصاف جمہوریت کوکبھی نقصان نہیں پہنچائےگی، میں نےفیصلہ کرلیاہےکہ یاآزادی لیں گےیاموت۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی سےمعذرت کرتاہوں، انہیں یقین دلاتاہوں عمران خان جمہوریت کونقصان نہیں پہنچائےگا۔
دریں اثنا اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ پُرامن دھرناوزیراعظم ہاؤس منتقل کررہےہیں، تشددکےخلاف ہوں،شرکاپُرامن رہیں،اب دھرناوزیراعظم ہاؤس کےسامنےہوگا۔ طاہرالقادری کے اعلان کے بعد دھرنے کے شرکا وزیراعظم ہاوس کی جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے۔ انہوں نے کہا پرامن دھرنا غریبوں کے حقوق اور جمہوریت کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے منتقل ہو گا۔ طاہر القادری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ آپ لوگوں نے پرامن رہنا ہے کوئی توڑ پھوڑ اور تشدد نہیں ہو گا کیونکہ اب پرامن طریقے سے اپنی تیسری منزل کی طرف جا رہے ہیں جو ہماری آخری منزل ثابت ہو گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں