طاہر القادری کا انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے رات گئے خطاب میں کہا کہ افسوس کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ہم نے مذاکرات کو آخری حد تک موقع دیا لیکن حکومت انھیں کامیاب بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

105870
طاہر القادری کا انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے رات گئے خطاب میں کہا کہ افسوس کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ہم نے مذاکرات کو آخری حد تک موقع دیا لیکن حکومت انھیں کامیاب بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ہم نے حکومت کے سامنے اپنی دو شرائط رکھی تھیں کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث 21 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنا استعفیٰ پیش کریں۔ لیکن وزیراعظم نواز شریف اور حکومت نے ہمارے جائز مطالبات کو ماننے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ اب ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں ۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ ہماری قانونی ٹیم تھانے میں بیٹھی رہی لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔ حکومتی وفد دو بار میرے پاس آیا اور بتایا گیا کہ وزیر اعظم نہیں مانے۔ کل یوم فتح ہے۔ عوام ، یتیموں ، بیواوں ، بے سہاروں اور کمزوروں کے ، بھوکوں اور پیاسوں کے فیصلے کا دن ہے۔ قائد اعظم کے خواب کی تکمیل کا دن ہے ، آئین پاکستان کی حفاظت کا دن ہے۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ، وہ پورا کر دکھایا۔ آج حد نگاہ تک مخلوق کھڑی ہے ، مگر چاہتا ہوں کہ جو لوگ گھروں میں ہیں وہ بھی آ جائیں کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے کل ہم نے فیصلہ کرنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں