آرمی چیف جنرل راحیل شریف ثالث کا کردار ادا کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اوراورعوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری آرمی چیف سے ملاقات کی غرض سے دھرنا چھوڑ کر نامعلوم مقام روانہ ہوگئے

106852
آرمی چیف جنرل راحیل شریف ثالث کا کردار ادا کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اوراورعوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری آرمی چیف سے ملاقات کی غرض سے دھرنا چھوڑ کر نامعلوم مقام روانہ ہوگئے 
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے انقلاب اور آزادی مارچ کے سربراہوں کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بحران کے حل کیلئے وہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ پاک فوج نے فارمولا تیار کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت مانگا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ عمران خان نے اپنے اپنے خطاب میں کیا۔
آرمی چیف نے نواز شریف اور حکومت کی درخواست پر ہمیں باضابطہ طور پر پیغام بھیجا ہے کہ کیا اگر وہ ثالث اور ضامن بنیں تو کیا آپ قبول کرتے ہیں؟۔ نازک صورتحال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ثالث کا کردار ادا کرنے کہا ہے اور 24 گھنٹے کا وقت مانگا ہے۔
عمران خان کا اپنے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف کو بات چیت کرنے کی درخواست کی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہمیں پیغام بھیجا ہے کہ آپ جو کچھ کرنے جا رہے ہیں اس کیلئے کل تک رک جائیں اور اپنا اگلا اقدام روک دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ملک و قوم کے مستقبل کیلئے ہمیں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے پیغام کا مثبت جواب دینا چاہیے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیش کش پاک فوج کی جانب سے آئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی فوج نے ایسا کردار ادا نہیں کیا ہے۔پہلی بار پاک فوج مسئلے کے حل میں مددگار ہو رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں