عوامی تحریک شاہراہ دستور کور خالی کرنے کو تیارنہیں: اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو دو متبادل جگہیں فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی جن میں سے ایک فیض آباد کے قریب پریڈ گراؤنڈ اور دوسری سپورٹس کمپلکس ہے لیکن یہ دونوں جماعتیں وہاں جانے کو تیار نہیں ہیں۔

104248
عوامی تحریک شاہراہ دستور کور خالی کرنے کو تیارنہیں: اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے شاہراہ دستور کو خالی کروانے سے متعلق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں ایک رپورٹ جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک شاہراہ دستور کو مکمل طور پر خالی کرنے کو تیار نہیں ہے۔
اس رپورٹ کیمطابق پاکستان عوامی تحریک نے شاہراہ دستور کے ایک حصے کو کسی حدتک کھولنے اور ٹریفک میں سہولت دینے میں رضا مندی ظاہر کی ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو دو متبادل جگہیں فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی جن میں سے ایک فیض آباد کے قریب پریڈ گراؤنڈ اور دوسری سپورٹس کمپلکس ہے لیکن یہ دونوں جماعتیں وہاں جانے کو تیار نہیں ہیں۔
اٹارنی جنرل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران پیر کے شب شاہراہ دستور پر گئے تھے اور وہاں پر پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو سپریم کورٹ کے احکامات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔سپریم کورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کی تقریر کا متن بھی جمع کروایا گیا ہے جس میں اُنھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے اور مطالبات پورے نہ ہونے پر دمادم مست قلندر ہونے کی دھمکی دی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے بھی ایک رپورٹ رجسٹرار آفس میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اُن کی جماعت کا احتجاجی مظاہرہ پریڈ ایونیو پر ہو رہا ہے جہاں پر کوئی سرکاری دفتر موجود نہیں ہے اور نہ ہی لوگوں کو وہاں سے گزرنے میں کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی تو اُن کی جماعت کے کارکن عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ مل کر پولیس کا مقابلہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں