ستّر مطلوب عسکریت پسندوں کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا

قبائل کے سردار عسکریت پسندوں کو حکام کے حوالے کر دیں بصورت دیگر اجتماعی ذمہ داری کے قانون کے تحت قبائل کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا: حکام

103594
ستّر مطلوب عسکریت پسندوں کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کے خیبر قبائلی علاقے کی پولیٹیکل انتظامیہ نے منگل کے روز 70 مطلوب عسکریت پسندوں کی فہرست کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ عسکریت پسند ایجنسی میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوّث ہیں۔
انتظامیہ کے حکام نے مطلوبہ عسکریت پسندوں کی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس فہرست کا اعلان پولیٹیکل اتھارٹی دفتر جمرود میں کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام مقامی لوگوں کو ایسے عناصر کی گرفتاری میں مدد دینے کی طرف مائل کرنا ہے جو عسکریت پسندی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوّث ہیں۔
دوسری طرف قبائل کے سرداروں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ فہرست میں شامل عسکریت پسندوں کو حکومت کے حوالے کر دیں اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو اجتماعی ذمہ داری کے قانون کے تحت قبائل کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کو پیش نہ کئے جانے کی صورت میں حکام آپریشن کے پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں